کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،4 اہلکار شہید
کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دہشت گرد نے مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اور شیخ زاید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔