یومِ دفاع کی مناسبت سے پاکستان فضائیہ نے ملی نغمہ جاری کردیا
05 ستمبر 2021: تفصیلات ے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے کو ملک کے معروف اور نامور گلوکار علی ظفر نے گایا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نغمے میں وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع اور ترقی و خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔