بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے، سندھ کی تجویز
سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم مراسلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو ارسال کیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ بینک خدمات کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق تمام بینک اور پوسٹ آفیسز صرف ویکسین کروانے والے کسٹمرز کو خدمات فراہم کریں۔