تین ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے: شہباز شریف
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صرف 3 ماہ میں قومی خزانےکو 50 کروڑ ڈالرکا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہےکہ 30 فیصد مہنگی ایل این جی خرید کرعوام پر ظلم ڈھایا گیا، آج جو ہو رہا ہے نیب کو نظر نہیں آرہا، نیب 5 سال پرانے معاہدےکھنگال رہا ہے۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہےکہ اسٹیٹ بینک اور نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا ثبوت ہے، سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانےکے بجائے مہنگی بجلی بنا کرقوم کی جیب کاٹی گئی۔انہوں نے کہا نیپرا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا،مہنگے پاورپلانٹس چلانے سے مالی بوجھ اور قرض بڑھ گیا،نقصان عوام اور پاکستان کا ہوا۔ سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آرہی ہے