ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا
لاہور: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سمیت آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کوکیا جائے گا۔قومی کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم 6 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع فار اینڈ بلڈنگ میں صبح سوا گیارہ بجےپریس کانفرنس کے ذریعےمیگا ایونٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کریں گے