پنجاب:گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 53نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔اس حوالے سے پنجاب کے سیکرٹری صحت نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے 28، راولپنڈی میں 8، فیصل آباد میں 1 اور ملتان میں 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں بھی ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔