رواں ہفتے برطانیہ میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

برطانیہ کے بیشتر حصوں میں رواں ہفتے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ممکنہ طور پر برطانیہ میں رواں ہفتہ سال کا گرم ترین رہ سکتا ہے، جس کے پیش نظر یوکے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کی 7ریجنز کے لئے اتوار تک یلو وارننگ جاری کر دی گئی ۔ یلو وارننگ کے ریجنز میں لندن، مڈلینڈز، یارکشائر، ہمبر شامل ہیں، تاہم گرمی کی لہر ویلز، سکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ میں بھی محسوس کی جائیگی۔برطانوی میٹ آفس کے مطابق گزشتہ روزانگلینڈ کے جنوبی علاقوں، جنوب مشرقی ویلز میں درجہ حرارت 30 ڈگری رہا، جبکہ رواں سال درجہ حرارت اوسط زیادہ رہنے کا امکان ہے۔