سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے291 رنز کا ہدف دے دیا

ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کو سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 37.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا۔ سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 92 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، نسانکا 41 اور کرونا رتنے نے 32 رنز بنائے۔ اسالنکا نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، تھکشانا 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، راشد نے دو اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔