زمین کے تنازع پر سفاک بیٹوں کے ہاتھوں  باپ قتل

Sep 05, 2024 | 11:47

 فیصل آباد میں زمین کے تنازع پر بیٹوں نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقے گٹ والا میں پیش آیاجہاں زمین کے تنازع پر بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔مقتول کی شناخت 60سالہ نوازش علی کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

مزیدخبریں