ملتان کے کالے بازار منڈی میں کپڑے کی دکان میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا. پندرہ دکانیں راکھ کاڈھیر بن گئیں.
اندرون حرم گیٹ کالے منڈی میں کپڑے کی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے لگی آگ بے قابو ہو گئی اور کپڑے کی 20 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سےلاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا،تاہم ریسکیو 1122اورفائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تقریبا 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا ریسکیو آپریشن میں ضلع بھر کی امدادی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر تاجر وں کا کہنا تھا کہا اندرون مارکیٹ میں بجلی کی تاریں نیچے جھول رہی ہیں جس کی وجہ سے آئے دن شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔تاجروں نے کہا کی میپکو حکام کو کئی مرتبہ درخواست دی مگر تاروں کا مسئلہ اپنی جگہ برقرار ہے جس سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔