پاکستان کے دورہ پر آئے سر ی لنکن صدر وزیراعظم ہاوس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے ،وزیراعظم ہاؤس آمد پرمسلح افواج کےچاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دیوزیر اعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سیناکے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور بعد میں دونوں ملکوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔س موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے گئے، ملاقات کے نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکا کے صدر کا دورہ ۔دونوں ملکوں کی قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر قائم جوکہ خطہ سمیت دنیا کے بیشتر ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت سے دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے پر وسیع البنیاد اتفاق ہوا ہے,,نواز شریف کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون پر بات چیت ہوئی ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتوں پر دستخطوں سے تعاون کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا اور اسے اگلے چند سالوں میں ایک ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا نے کرکٹ سمیت کھیلوں اور سیر سیاحت کے شعبہ میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،،اس موقع پر سری لنکن صدرکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے تعاون کے نئے دور کا آغاز ہیں۔ پی آئی اے کو سری لنکاکیلیے پروازیں شروع کرنے کی پیش کش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے سری لنکن صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔۔