دنیا کا سب سے بڑا روسی ہوائی جہاز سعودی عرب پہنچ گیا۔

Apr 06, 2018 | 11:05

سعودی عرب کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دنیا کے سب سے بڑے روسی ساختہ کارگو جہاز انتونوف نے لینڈ کرلیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض کے شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے روسی ساختہ کارگو انتونوف نامی جہاز کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز میں ہوتا ہے جو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ ہرکولیس جہاز کے 6 انجن ہیں جو اس کے پروں پر نصب کئے گئے ہیں۔ جہاز کے پہیوں کی تعداد 32 ہے۔ دیو ہیکل جہاز کو بنے ہوئے 30 برس ہو چکے ہیں۔ 20 برس روسی فوج میں استعمال رہنے کے بعد اسے دوبارہ اوور ہال کرکے کمرشل بنیادوں پر کارگو جہاز کے طور پر مارکیٹ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں