سعودی سینما میں پہلا شو بلیک پینتھر کا ہو گا۔

Apr 06, 2018 | 11:23

سعودی دارالحکومت میں 18 اپریل کو کھلنے والے سینما میں پہلا شو بلیک پنتھر پیش کیا جائے گا۔ امریکی ذرائع ابلاغکے مطابق امریکی کمپنی اے ایم سے 18 اپریل کو ریاض میں شاہ عبداللہ سینٹر میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کرے گی جس میں پہلی فلم بلیک پینتھر 5 دن سینما میں دکھائی جائے گی ۔ سینما میں دوسرا شو "انفینٹی وار " کا ہو گا۔ کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سینما میں 620 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔ اے ایم سی کمپنی کے آپریشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی فروخت کے لئے مختلف انتظامات کئے جائیں گے جن میں ٹکٹ کاو¿نٹر ز کے علاوہ خود کار مشینوں اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی ٹکٹ حاصل کئے جاسکیں گے۔ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کی قیمیتوں میں بعدازاں کمی کا امکان ہے جبکہ ٹکٹ کا تعین فلم کے حساب سے بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں