وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابل پہنچ گئے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی افغان صدراشرف غنی کی دعوت پر افغانستان پہنچے ہیں۔ افغان صدارتی محل میں وزیراعظم شاہدخاقان کو افغان فوجی دستے نے سلامتی پیش کی ۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف،وزیر داخلہ احسن اقبال، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ، گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ جن میں خطے کی سکیورٹی، سرحدی صورتحال، دوطرفہ تجارتی تعلقات سمیت دیگر اہم امور زیرِغورآئیں گے۔