ایئرچیف مجاہد انورخان نے ہیڈ کوارٹرز ائیرڈیفنس کمانڈ کا پہلا دورہ , وطن عزیزکی فضائی سرحدوں کے دفاع کواحسن طریقے سے انجام دینے کے لیے ایئرڈیفنس عملے کے جذبے کوسراہا

پاک فضائیہ کی قیادت سنبھالنے کے بعد ائیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے ہیڈ کوارٹرز ائیرڈیفنس کمانڈکا پہلا دورہ کیا۔ائیروائس مارشل محمد ظہورفیصل، ائیر آفیسرکمانڈنگ ائیرڈیفنس کمانڈ نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ائیرچیف نے ائیرڈیفنس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرسے ملک میں جاری ائیر ڈیفنس کے آپریشنزکا معائنہ کیا۔ایئرچیف کے دورے کا مقصد ائیرڈیفنس کمانڈ کی مختلف تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اورجائزہ لینا تھا،پاک فضائیہ کے سربراہ نے ائیرڈیفنس عملے سے ملاقات کے دوران ان کی وطن عزیزکی فضائی سرحدوں کے دفاع کواحسن طریقے سے ہمہ وقت سرانجام دینے کے جذبے کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بھرپورآپریشنل تیاریوں کے لئے تندہی اورخلوص نیت سے کوششیں جاری رکھنی چاہیں