مشترکہ مشق کا مقصد دونوں ملکوں کی افواج کے مابین آپریشنزکی صلاحیت اورپیشہ ورانہ مہارت کوفروغ دینا ہے,ترجمان پاک بحریہ

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحری جہازٹی سی جی گیلیبولوکی کراچی آمد۔ترک بحری جہازپاکستان اورترکی کے درمیان پہلی مشترکہ مشق ترگت ریزمیں حصہ لے گا۔پاک ترک بحری افواج کی مشترکہ مشق کا مقصد دونوں افواج کے مابین مشترکہ آپریشنزکی صلاحیت اوردوطرفہ پیشہ ورانہ مہارت کوفروغ دینا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحری جہازکی کراچی بندرگاہ آمد پرپروقاراستقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ کے سینئرحکام اورترک سفارتخانے کے نمائندوں نے استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک بحری جہازکے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اوردوستانہ مراسم کوفروغ حاصل ہوگا۔