پاک بحریہ کے افسران اورجوانوں کوفوجی اعزازات دینے کے لیےتقریب, پاک بحریہ کے گیارہ افسران کوستارہ امتیازملٹری,پندرہ افسران کوتمغہ امتیازملٹری سے نوازا گیا
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے افسران اورجوانوں کوفوجی اعزازات دینے کے لیے بحریہ آڈیٹوریم کراچی میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی تھے۔تقریب میں گیارہ افسران کوستارہ امتیازملٹری جب کہ پندرہ افسران کوتمغہ امتیازملٹری سے نوازا گیا،پاک بحریہ کے سات افسران اورجوانوں کوتمغہ بصات،سترہ سی پی اوز/سیلرزکو تمغہ خدمت ملٹری کلاس،انیس کوتمغہ خدمت ملٹری کلاس اوردس کوتمغہ خدمت ملٹری کلاس تفویض کیے گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں اعزازات حاصل کرنے والے بحریہ کے افسران اورجوانوں کے اہل خانہ،حاضرسروس اورریٹائرڈ افسران اورجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی