اپنی تاریخی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر اورپرعزم عوام نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، صدرمملکت ممنون حسین

کشمیری عوام کے ساتھ یوم یک جہتی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم کی حالیہ لہر کے نتیجے میں بیس سے زائد کشمیری نوجوان شہید اور دوسو سے زائد نہتے مظاہرین زخمی ہوئے ہیں،اپنی تاریخی جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر اورپرعزم عوام نے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں،صدرمملکت کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی ولولہ انگیز جدوجہد آزادی کو روکنے میں ناکام رہی ہے،پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی ذمےداریوں کا ادراک کرے اوربھارت سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے