وزیراعظم نے قبائلی علاقوں کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں:وزیراطلاعات فوادچوہدری
وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی یہ اہم کامیابی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کامیابی صرف عمران خان جیسا رہنما ء حاصل کرسکتا ہے جو لوگوں کو تقسیم کرنے کی بجائے محبت اور شفقت پر یقین رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمرود میں بڑے جلسہ عام کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ علاقہ کبھی دہشت گردی سے متاثرہ تھا۔