مقبوضہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائیگا۔ نیتن یاھو
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے کہا ہے کہ امریکا کے مشرق وسطی کے لیے امن منصوبے میں مقبوضہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ صدی کی ڈیل کے اہم پہلوؤں کا اعلان 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔ نیتن یاھو نے کہا کہ ہم القد س کو تقسیم نہیں کریں گے، حکومت کسی عرب علاقے سے یہودی کالونیوں کو ختم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدی کی ڈیل کے اہم اصولوں کا اعلان انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔ اس منصوبے میں غرب اردن کے علاقے پر اسرائیل کی خود مختاری کو تسلیم کیا جائے گا۔