حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی
لاہور : لاہورہائی کورٹ میں میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی، درخواست میں کہا گیا ہے نیب اس وقت موجودہ حکمرانوں کا آلہ کار بنا ہواہے، عدالت ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرے اور نیب کوچھاپوں اور گرفتاری سے روکنے کا حکم دے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی ، جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 8 اپریل کوسماعت کرے گا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا حمزہ شہباز اپوزیشن لیڈر پنجاب ہیں ، میرے خاندان کوہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ، نیب اس وقت موجودہ حکمرانوں کا آلہ کار بنا ہواہے ، ڈی جی نیب شریف خاندان کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہےخفیہ دستاویزات میڈیا کو بھجوائی جاتی ہیں ، ہمارے خلاف آشیانہ ، رمضان شوگر اوراثاثے کیس ناجائز بنائے ،مکمل تعاون کر رہاہوں ،گرفتاری اورچھاپوں کی ضرورت نہیں ، ہائی کورٹ کاحکم تھاگرفتاری سےپہلےآگاہ کیا جائےمگر نیب نے عمل نہ کیا۔