محبت کی علامت تاج محل کی فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
مودی سرکار سے نفرت کرنے والوں نے محبت کی قدیم تاریخی علامت قرار دیے جانے والے تاج محل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کردیا،پاکستان زندہ باد نعرے کی گونج سے مزین وڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کردیا گیا جو تھوڑی ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔وڈیو کے وائرل ہوتے ہی بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور سرکاری سطح پر کھلبلی مچ گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی انتہا پسند مودی سرکار پے در پے اپنے جھوٹ اور غلط بیانی کے سبب ہزیمت کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھی ہوگئی ہے کہ ایسے اقدامات اٹھانے لگی ہے جس سے خود اس کے اپنے شہری ماضی کی نسبت زیادہ متنفر ہونے لگے ہیں۔مودی سرکار سے نفرت کرنے والوں نے جہاں محبت کی قدیم تاریخی علامت قرار دیے جانے والے تاج محل میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کردیا تو وہیں بھارتی حکام نے ظلم و بربریت کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے سری نگر کی قدیم تاریخی جامع مسجد سے نماز جمعہ کی آذان دینے پہ پابندی عائد کردی اور نمازجمعہ نہیں ہونے دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مغل بادشاہ شاہجہاں کے سالانہ عرس کے موقع پر جن نوجوانوں کا ایک گروپ تاج محل میں داخل ہوا تو اس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردیے۔پاکستان زندہ باد نعرے کی گونج سے مزین وڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کردیا گیا جو تھوڑی ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔وڈیو کے وائرل ہوتے ہی بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور سرکاری سطح پر کھلبلی مچ گئی۔بھارت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی حکام نے وڈیو دیکھ کر ایک شہری کی شناخت کرلی ہے اور اپنی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس کی گرفتاری کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جس نوجوان کی شناخت کی گئی ہے وہ ایک ایسے گروپ میں شامل تھا جو عرس کے موقع پر سبز چادر اٹھا کر تاج محل میں داخل ہوا تھا۔بھارت کے مختلف شہروں میں اس سے قبل بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج چکے ہیں اور پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پہ متعدد افراد بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بن چکے ہیں۔