شتروگھن سہنا بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شا مل ہو گئے
با لی وڈ کے معروف اداکار شتروگھن سنہا بی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شا مل ہو گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سہنا بی جے پی چھوڑ کر با ضابطہ طورپر کانگریس میں شا مل ہو گئے ۔ہفتے کے روز انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس جنرل سکریٹری ،پارٹی کے مرکزی ترجمان کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔واضح رہے کہ شترو گھن سنہا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر 2014 میں لوک سبھا الیکشن لڑے تھے ۔گزشتہ ماہ کانگریس صدر راہل گاندھی سے سنہا نے ان کی رہائش گاہ پر یہ ملاقات کی تھی اور تب سے ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی امید کی جارہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے خود طے کیا تھا کہ وہ6 اپریل کو کانگریس میں شامل ہوں گے۔