سعودی عرب میں امریکی شہریوں سمیت سات افراد گرفتار
بر طا نیہ میں مقیم انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک تنظیم القسط کے مطابق سعودی عرب نے دوہری شہریت رکھنے والے دو افراد (جن کی سعودی عرب اور امریکہ کی شہریت ہے) اور ایک حاملہ خاتون سمیت کم از کم سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگرچہ وہ نمایاں سماجی کارکن نہیں، لیکن وہ ایسے مصنفین اور بلاگرز ہیں جو ملک میں اصلاحات پر بحث و مباحثے کے لیے جانے جاتے ہیں۔القسط کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ کچھ رپورٹس کے مطابق ان افراد کی تعداد آٹھ ہے۔گرفتار افراد میں سے ایک خدیجہ الحربی ہیں جو حقوق نسواں کی حامی مصنفہ اور حاملہ ہیں اور امریکی اور سعودی شہریت رکھنے والے صلاح الحیدر، جن کی والدہ ان کارکنوں میں سے ایک ہیں جن کو حال ہی میں رہا کیا گیا۔