ملکی قرضہ 10 برسوں کے دوران لوگوں کی جیبوں میں گیا۔ فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قانون اور اداروں کا احترام سب پرلازم ہے، حمزہ شہباز خواتین اوربچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں،پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے کہ قوم کاپیسہ ان کی جیب میں جاتا رہے،پاکستان میں گزشتہ 10 سالوں کے اندر 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا اور یہ سارا پیسہ حکمرانوں کی جیبوں میں گیا، جب ان کے خلاف کارروائی کی جائے تو وہ جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔وزیراطلاعات نے خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ قانون کی بات کرتے ہیں، لیکن خودا حترام نہیں کرتے، چاہتے ہیں، ان سے کوئی اثاثوں کی تفصیلات نہ پوچھے، اثاثوں کی تفصیلات پوچھی جائے، تو انھیں ناگوارگزرتا ہے ۔فواد چوہدری کے مطابق 2008 سے 2018 تک 60 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، کوئی ان سے پوچھے کہ 60 ارب ڈالرکا ان لوگوں نے کیا کیا؟ پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے کہ قوم کاپیسہ ان کی جیب میں جاتا رہے۔ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ماڈل ٹان میں آپریشن ہورہا ہے، ان لوگوں نے اپنے دورمیں ماڈل ٹان میں آپریشن کیا تھا، ماڈل ٹان میں ماضی کےآپریشن اورآج کے آپریشن کو دیکھ لیں، ان کے دورمیں آپریشن میں بے گناہ لوگوں کوقتل کیا گیا، نیب کے پاس اختیارہے، لیکن پھربھی کل سے گرفتاری نہیں دی گئی، حمزہ شہبازخواتین اوربچوں کوڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.وقت آگیا ہے کہ ہم سیاست اور جرم میں فرق کرلیں، ایک طرف کہتےہیں احتساب کے لئے تیار ہیں، دوسری طرف غنڈہ گردی ہے، حسن اورحسین کہتے تھے کہ احتساب کے لئے تیار ہیں، عدالت نے طلب کیا تو کہتے ہیں کہ برطانوی شہری ہیں پیش نہیں ہوں گے۔نیب الزام کے مطابق حمزہ شہبازنے 2 افراد کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، دونوں افراد کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازکے کہنے پر 85 ارب بیرون ملک بھیجے، ن لیگ کہتی ہےان الزامات پر حمزہ شہباز کو گرفتارنہیں کرسکتے، پی پی اورن لیگ کی حکومت کی وجہ سے ملک دیوالیہ کے قریب ہے.انھوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے کوششیں کررہے ہیں، جس کے نتائج مل رہے ہیں، ایک ایمنسٹی اسکیم لارہے ہیں. جس کے ملک پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، عام لوگوں کے لئے بہترین اسکیمز لا رہے ہیں، جس سے فائدہ ہوگا. برآمدات بڑھانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، معیشت پرہمارا بھرپور کنٹرول ہے۔