حکومت خوف کا شکار ہے ،لیگی کارکن صبر کریں انشااللہ سب ٹھیک ہو گا ۔حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب حکومتی گٹھ جوڑ میں اندھی ہو چکی ہے ،پوری دنیا ریاستی جبر کو دیکھ رہی ہے ، حکومت خوف کا شکار ہے ،لیگی کارکن صبر کریں انشااللہ سب ٹھیک ہو گا ۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے الزامات ہیں ،ہائیکورٹ کی جانب سے مجھے گرفتار کرنے سے 10 یوم پہلے آگاہ کرنے کا حکم دیا تھا مگر نیب حکومتی گٹھ جوڑ میں اندھی ہو چکی ہے اور ہمیں گھر کے اندر محبوس کیا گیا ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پوری دنیا نیب کی کاروائیوں اور ریاستی جبر کو دیکھ رہی ہے ،ہماری وکلا کی ٹیم ہائیکورٹ کے آرڈز نیب کو دیکھا چکی ہے ،حکومت خوف کا شکار ہے ۔کارکن صبر کریں انشااللہ سب ٹھیک ہو گا ۔