عمران خان اپنی خیر منائیں، جیالوں کو کسی کنٹینر کی ضرورت نہیں:مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کو اپنی خیر منانے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اسلام آباد جائیں گے تو جیالوں کو کسی سے کنٹینر لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، عمران خان اپنے نکلنے کا انتظام کریں۔وزیراعلیٰ سندھ شاہ لطیف نیشنل کانفرنس میں پہنچے جہاں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصر شاہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ صحافی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سوال کیا کہ کل تک جو زندہ لاشیں تھیں آج نفیس کیسے ہوگئے۔ جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے، گدھے کو بھی باپ بنانا پڑتا ہے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو بھٹائی کے پیغام کو سمجھانا ہے، تھر کی بجلی کیلئے ہم ایک ارب خرچ کرچکے ہیں، اب یہ بجلی نیشنل گرڈ میں جارہی ہے، ہم تھر کی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے فنڈز سے کراچی کو ایک سو باسٹھ ارب روپے دوں گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں نہ کنٹینر چاہیے اور نہ ہی کھانا، بس اب وزیراعظم نکلیں،تھر کی بجلی کیلیے ہم ایک ارب خرچ کرچکے ہیں،یہ بجلی نیشنل گرڈ میں جارہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نےکراچی کے لیے جو162 ارب روپے دینےکااعلان کیا ہے وہ میں آپ کودونگا، جس پر ادیبوں نے کہا کہ وہ پیسے نہیں ملیں گے وزیر اعلی نے جواب دیا کہ وہ پیسے میں سندھ حکومت کے فنڈ سے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تھر کی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، اس کے لیے ا یک ارب روپے خرچ کرچکے ہیں ۔