ٹائیگرفورس کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ دار بھی ہوگی جبکہ اُن کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوگی:وزیراعظم کے خصوصی مشیرعثمان ڈار
نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیرعثمان ڈارنے کہاہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ نوجوان وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کاحصہ بن سکتے ہیں۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فورس کویونین کونسل کی سطح پر منظم کیا جائے گا اورقومی اسمبلی کے متعلقہ ارکان اورڈپٹی کمشنرفوکل پرسن ہوں گے۔عثمان ڈارنے کہاکہ ایک باضابطہ طریقہ کارطے کیاجائے گا جس کے بعدٹائیگرفورس کو اپنے متعلقہ علاقوں میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ فورس کوروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ دار بھی ہوگی جبکہ اُن کاتحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وزیراعظم آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کیاگیاہے اورنگران ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔عثمان ڈارنے کوروناٹائیگرفورس کے لئے اپنااندراج بھی کرایا۔(این این آر، وہاج بشیر)