لاہور ،گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خود کشی کرلی
لاہور میں گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق متوفی فیصل اللہ بخش گوٹھ کا رہائشی تھا اور لاہور اے ون ٹائون شپ میں بہن کے گھر آیا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق فیصل نے گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر بازو کی نبض کاٹی، جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا