سیالکوٹ : چینی سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والا دوکاندار گرفتار
تھانہ سبز پیر پولیس نے چینی سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دوکاندار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ، پولیس رپورٹ کے مطابق گائوں واہگہ میں آصف چینی سرکاری ریٹ 78روپے کی بجائے زائد قیمت پر نوے روپے میں فی کلو فروخت کررہا تھا جسے سرکاری ٹیم نے آکر چینی مہنگے داموں فروخت کرتے پکڑ لیا ، پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کاروائی جاری ہے