کراچی : خصوصی طیارہ دبئی کے شاہی خاندان کے وفد کو لیکر روانہ
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر روانہ ہوگیا ، سول ایوی ایشن نے خصوصی طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے 14رکنی وفد کو لیکر کراچی سے روانہ ہوگیا ، روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ تمام افرادکی مکمل اسکریننگ کی گئی اور سامان پربھی جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔یاد رہے گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کے خصوصی طیارے کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی تھی۔خصوصی طیارہ دبئی کی رائل فیملی کے وفد کو لے جانے آیا تھا تاہم سی اے اے کا کہنا تھا کہ خصوصی طیارے کی آمد پر عملیسمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنیکی اجازت نہیں ہوگی۔