ایکسپو سینٹر کراچی کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیا گیا
سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ سینٹر کا درجہ دے دیا۔ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم بڑے فیلڈ اسپتال کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دیا گیا ہے، سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں دی گئی ہدایت کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ایکسپو سینٹر بھیجنا شروع ہوگا، محکمہ صحت کی جانب سے کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 6 اپریل سے کرونا وائرس کے پازیٹیو کیسز کراچی ایکسپو سینٹر میں رپورٹ کیے جائیں۔