برطانیہ میں مقیم ایک اور پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق
برطانیہ میں مقیم ایک اور پاکستانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگیا ، چوہدری علی اصغر منہاج یوتھ لیگ کے بانی شمار کیا جاتا ہے، تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، چویدری علی اصغر قادری عرصہ دراز سے برطانیہ میں مقیم تھی اور وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اور وہ گذشتہ روز جا ں بحق ہوئے ،چوہدری علی اصغر قادری کا شمار بانی رہنما منہاج یوتھ لیگ سرگودھا ڈویژن میں ہوتا ہے ، مرحوم اور ان کا پورا خاندان 1984 سے منہاج القرآن سے وابستہ ہے ۔