اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی لپیٹ میں
اسٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سے پریشان کن خبر آ رہی ہے کیونکہ چند روز کی بہتری کے بعد اب پھر سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، صبح کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں کمی واقع ہونی شروع ہو گئی۔ اب تک 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں جس کے باعث انڈیکس 31 ہزار 3 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے۔