24گھنٹے میں کرونا کے 130 مریض صحت یاب ہوئے، مرتضیٰ وہاب
کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 130 مریض صحت یاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاک ڈاؤن یقیناََ ایک مشکل ترین فیصلہ تھا،ادراک تھا کہ بڑی آبادی غریب افراد پر مشتمل ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کرونا وائرس جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدام ضروری تھا،لاک ڈاؤن کے فیصلے کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔