کھربوں روپوں کا نقصان ،‘ایل جی’ کاموبائل فون بند کرنے کا اعلان
اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانکس آلات بنانے والی جنوبی کوریا کی معروف کمپنی ‘ایل جی’ نے اربوں روپوں کا مالی خسارہ برداشت کرنے کے بعد موبائل ڈویژن کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 سال سے مسلسل خسارے کا سبب بننے والے موبائل ڈویژن کو مکمل ختم کیا جا رہا ہے۔ایل جی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موبائل ڈویژن کی وجہ سے اسے تقریباً ساڑھے چار ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔