دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 28 لاکھ سے تجاوز کرگئیں
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تیرہ کروڑ اور ہلاکتیں اٹھائیس لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔ گزشتہ روز پانچ لاکھ سے زائد کیسز اور چھ ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ بھارت میں گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد کیسز اور چار سو ستتر ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔فرانس میں ایک روز میں ساٹھ ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے۔ برازیل میں مزید اکتیس ہزار افراد کورونا کا شکار اور ایک ہزار دو سو تنتیس ہلاک ہوئے۔