ڈی سی لاہور کا بابو صابو میں بنائی گئی شمشان گھاٹ کا دورہ.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے بابو صابو میں بنائی گئی شمشان گھاٹ کا دورہ کیا. بشان سنگھ(سکھ کمیونٹی) اور منوہر چاند (ہندو کمیونٹی) بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ بابو صابو کے دورہ ہر ہمراہ ہیں. شمشان گھاٹ پر ہندو اور سکھ اپنے مردوں کی آخری رسومات ادا کر سکیں گے. ڈی سی لاہور نے شمشان گھاٹ میں انتظامات کا جائزہ لیا. شمشان گھاٹ 05 ایکڑ پر محیط ہے. سکھ کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ ہے اور ہندو کمیونٹی کا شمشان گھاٹ الگ بنایا گیا ہے. دونوں شمشان گھاٹ کی چاردیواری کا عمل مکمل ہے. بجلی کی فراہمی کے لئے آئندہ چند روز میں یہاں ٹرانسفارمر لگا دیا جائے گا جس کے لئے فنڈز کا اجراء کر دیا گیا ہے. 04 ماہ قبل 01 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے شمشان گھاٹ میں کمروں کی تعمیر کی گئی تھی. بابو صابو سے شمشان گھاٹ تک آنے والی سڑک کا ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے جائزہ لیا. سڑک کچی ہونے کے باعث بہت مسائل کا سامنا تھا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ فرحان احمد کی سڑک کی تعمیر کے حوالے سے ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو بریفنگ. سڑک کی تعمیر کے لئے تقریباً 100 بلین لاگت آئے گی.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ سڑک کا پی سی ون تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے . کمیٹی پانچ دن میں پی سی ون تیار کرے گی. جس کو باقاعدہ منظوری کے لئے حکومت پنجاب کو ارسال کیا جائے گا. بشان سنگھ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے بہت شکر گزار ہیں کہ اقلیتی برادری کو انہوں نے ہمیشہ تحفظ اور عزت و احترام فراہم کیا ہے. منوہر چاند نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقلیتی برادری کے حقوق اور دیرینہ مسائل کو ہر ممکن پورا کیا ہے.