24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے مزید 103افراد جاں بحق
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید103افراد دم توڑ گئے اور 3953نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مزید103افراد جاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار924تک پہنچ گئی جبکہ 3953نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد6 لاکھ 96 ہزار184ہو گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد63ہزار102ہے، اور6لاکھ 18ہزار158افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ، 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار675 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار510، خیبر پختونخوا 2 ہزار 469، اسلام آباد 584، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 372 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد62ہزار211، خیبر پختونخوا93ہزار033، پنجاب 2 لاکھ 35 ہزار569، سندھ 2 لاکھ 66 ہزار926، بلوچستان 19 ہزار855، آزاد کشمیر 13 ہزار529اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار61افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔