وزیر اعظم نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں
وزیر اعظم عمران خان نے دیوسائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیو سائی میدان میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کردیں اور کہا کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا جاسکے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے سیاحت اور اسکینگ کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمائی سیاحت اور اس کی ریزورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔