گذشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی۔ اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا کے گذشتہ دو ہفتے کے اثرات کے باعث اموات کی تعداد کچھ عرصے تک زیادہ رہے گی،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، محفوظ رہیں۔