نو سال بعد کسی روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا دورہ ہے،شاہ محمود قریشی
روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی روسی وزیرخارجہ کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی طرف نیا رخ ثابت ہوگا، پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان اور روس ایک دوسرے کے ساتھ خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں، ہم نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں آٹے کا بحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی ، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ سےمتعلق بات ہو گی ، پاکستان اور روس مل کر افغان امن عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں 18مارچ کوماسکو میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان نے شرکت کی ، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف بھارت سے ہو کراسلام آباد آ رہے ہیں ، بھارت کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں،وزیرخارجہ روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے روسی وزیر خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی، روسی وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے،
نو سال بعد روس کے وزیر خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں : شاہ محمود قریشی #Russia @TeamSMQ @ForeignOfficePk @mfa_russia #Pakistan pic.twitter.com/cB9w0ZVx9m
— Waqt News (@Waqtnewstv) April 6, 2021