روسی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
ملاقات اور دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی و عالمی صورتحال پر مذاکرات میں تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ کا حصہ ہے۔گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی تجارت اور مختلف شعبہ جات میں تعاون فروغ پایا ہے