لاڑکانہ:کار پر فائرنگ، جے یو آئی رہنما بیٹے سمیت زخمی
لاڑکانہ کے قریب کار پر فائرنگ سے جے یو آئی کے رہنما حافظ عبد القادر سیال بیٹے سمیت گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔جے یو آئی کے رہنما حافظ عبد القادر سیال کی کار پر وگن کے علاقے میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ رتو ڈیرو سے کراچی جا رہے تھے۔ گولیاں لگنے سے حافظ عبد القادر سیال اور ان کا بیٹا عبد العزیز سیال شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کی حالت اب بہتر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی بھی کی تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں جیو فینسنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی عبد القادر سیال کے بیان کے بعد ہی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔