تعلیمی اداروں کی بندش کےبارے وفاقی وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کر دیا
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں کلاس ون سے 8 ویں جماعت تک کلاسیں 28 اپریل تک نہیں ہوں گی 28اپریل کو این سی او سی کا اجلاس دوبارہ ہوگا،امتحانات کی تیاری کرنی ہو گی، ایس او پیز کے تحت امتحانات ہوں گے، جو متاثرہ ضلع ہیں وہاں یونیورسٹیز اوپن ہوں گی،نویں سے بارہوں تک چالیس لاکھ بچے امتحان دیتے ہیں ، نویں اور دسویں کے امتحانات ہوں گے، مئی کے تیسرے ہفتے میں امتحان متوقع ہیں ،ڈیٹ شیٹ کو آگے کر دیا جائے گا کچھ جون،کچھ جولائی میں ہوں گے، جامعات سے کہا ہےداخلے لیٹ کریں۔ کوروناسے متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند ، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی، امتحانات جاری رہیں گے، کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جائے گا