آئی پی ایل کے باعث جنوبی افریقہ5 اسٹار کرکٹرز سے محروم
جنوبی افریقا پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل اپنے اسٹارز کرکٹرز سے محروم ہوگیا۔افریقی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ(آئی پی ایل)میں شرکت کے باعث وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ ملر، رباڈا، نگیڈی اور نوکیا فیصلہ کن معرکے میں ٹیم کودستیاب نہیں ہوں گے۔جنوبی افریقا کے اسٹارز کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پاکستان کے پاس پروٹیز کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے تیسرا ون ڈے میچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 17رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔