پاک جنوبی افریقہ فیصلہ کن ون ڈےمیں بارش کا امکان
جنوبی افریقا اور پاکستان کے مابین تیسرے ون ڈے سے پہلے آج اور کل سنچورین میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق دونوں دن بارش کا امکان ہے جس کے باعث فیصلہ کن میچ متاثر ہوسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ اور موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔دوسری جانب سرفراز احمد کو دانش عزیز کی جگہ کھلایا جاسکتا ہے لیکن اس بارے میں ٹیم انتظامیہ ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی ہے جب کہ شاداب خان اور آصف علی کی جگہ لیگ سپنر عثمان قادر اور محمد نواز کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ حسن علی کو ٹیم انتظامیہ ون ڈے سیریز میں مزید آرام دینے کے حق میں ہے اس لئے چار فاسٹ باﺅلرز شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رﺅف اور فہیم اشرف کھیلیں گے۔ٹیم انتظامیہ فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی کمزور ٹیم کے خلاف کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہے اور کسی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لیا جائے گا۔