میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور انشا للہ ٹیم میں واپس آوں گا۔ شاداب خان
پاکستانی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انشا للہ میں واپس آوں گا اور پاکستان کے لئے میچز جیتوں گا۔شاداب خان نے ٹوئٹر پر پیغام لکھتے ہوئے بتایا کہ جوہانسبرگ میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بیٹنگ کے دوران بائیں پاوں پر گیند لگی جس کے بعد اب میں قومی ٹیم کو اس دورے میں دستیاب نہیں ہوں گا۔شاداب خان نے مزید لکھا کہ میں پوری کوشش اور سخت محنت کر رہا ہوں۔اس طرح کی کارکردگی نہیں دکھا پایا جو میں چاہتا ہوں، انشا للہ سخت محنت کا نتیجہ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر انسان سخت محنت اور مشکل وقتوں سے لڑتا رہے تو للہ تعالی مقاصد تک پہنچنے میں اسکی مدد کرتا ہے۔شاداب خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے اپنی دعاوں میں یاد رکھیں،میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور انشا للہ ٹیم میں واپس آوں گا۔قومی کرکٹر نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ شاداب خان جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاوں پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ ان کا ایکس رے کروایا گیا، جس میں فریکچر تشخیص ہوا ہے، اس لیے انہیں چار ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔