فیصل واوڈا کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 7 اپریل 2021 ہے۔
ترجمان دفتر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق این اے 249 کراچی غربی میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں ایپلٹ ٹریبونل میں اپیل کے فیصلوں کی آخری تاریخ 5 اپریل 2021 تھی، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے 6 اپریل 2021 بروز منگل کو ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں امیدواروں کے نام آویزاں کردیئے ہیں۔ 7 اپریل 2021امیدواروں کی جانب سے نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہے، جبکہ 8 اپریل 2021 بروز جمعرات کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے اور حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔