پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے مارچ جاری کردیئ
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے مارچ جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق پی پی آئی سی تھری سنیٹر میں موجود 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر2لاکھ 83ہزار96کالز موصول ہوئیں۔جبکہ موصول شدہ کالز میں سے1لاکھ68ہزار 50غیر متعلقہ کالز کی گئیں۔ مختلف معلومات کے حصول کیلئے39ہزار172کالزموصول ہوئیں ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے 57 ہزار325کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔اس کے علاوہ ماہ مارچ میں ٹریفک سے متعلقہ 4ہزار905کالز پر راہنمائی کی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر کی مدد سے17گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔اس کے علاوہ ایک ماہ میں 191موٹر سائیکلز،07گاڑیاں اور03 رکشہ کی نشاندہی کرکے مالکان کے حوالے کروائے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہناتھا کہ شہری 15 پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔
#BreakingNews
— Waqt News (@Waqtnewstv) April 6, 2021
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ون فائیو(15) کالز کے اعداد و شمار برائے مارچ جاری کردیئے@PSCAsafecities #SafeCityAuthority #15CallaReport #March @MoIB_Official #PSCA @Lahorepoliceops @GovtofPunjabPK pic.twitter.com/o95Ga6qMn8